اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے جمعرات کے روزسنائے جانے والے پاناماکیس کے فیصلے کے مطابق اس معاملے میں فریقین کونوٹسزجاری کردیئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے آفس کی طرف سے متعلقہ اداروں سے جے آئی ٹی کے لیے نام مانگ لئے گئے ہیں ۔اسی طرح عدالت عظمی کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری ، تمام شخصیات کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی
گئی ہے ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی ، چیئرمین ایس ای سی پی ، چیئرمین نیب اور گورنر سٹیٹ بینک کو بھی بھجوا دیا ہے اوران اداروں کااحکامات جاری کئے گئے ہیںکہ فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کیلئے اپنے نمائندئوں کے نام فراہم کریں تمام ادارے سپریم کورٹ کی دی گئی ہدایات کے پابندہیں, جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے نام سپریم کورٹ کوبھجوائیں گے۔