اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک بولا تھا کہ یہ فیصلہ مولوی تمیزالدین کیس کی طرح صدیوں یاد رہے گا، جو فیصلہ اعلیٰ ترین عدالت کے ججز نہ کرسکے، وہ انیس اور بیس گریڈ کے افسران کیسے کریں گے، ہم جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو
میں سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں، نواز شریف کی حکومت پر ہمیشہ ہلکا ہاتھ رکھا جاتا ہے، ہم جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں، جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، لوگ مولانا تمیز الدین کا فیصلہ آج تک نہیں بھولے، عدالتی فیصلہ واضح طور پر وزیراعظم کو نااہل بتاتی ہے۔