منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، چیمپئنز ٹرافی کیخلاف سازشیں شروع کردیں

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور( آن لائن ) بھارت کرکٹ بورڈ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، چیمپئنز ٹرافی کیخلاف سازشیں شروع کردیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے کی کوششوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی نے سخت موقف اپناتے ہوئے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر چیمپئنز ترافی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔رواں سال آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے آئینی اور مالی معاملات میں

تبدیلیوں کی سفارش کی گئی جس کو آئی سی سی بورڈ نے قبول کرتے ہوئے تبدیلیوں پر غور وخوض اور اراکین کو شامل کرنے کے لیے اپریل میں ہونے والے بورڈ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔اس سلسلے میں اجلاس رواں ماہ 24 اپریل کو ہو گا جس کے تحت ممکہ طور پر بگ تھری کے خاتمے کی منظوری دی جائے گی۔آئی سی سی نے 2014 میں تین ملکوں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری کا ایک مضبوط نظام قائم کیا تھا جس کو آئی سی سی سے زیادہ فوائد حاصل ہورہے تھے تاہم اس پر کرکٹ کے غیرجانبدار حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔اس نظام کے تحت مالی اور انتظامی معاملات کے تمام تر اختیارات بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پاس تھا اور بڑھتے ہوئے ٹی وی رائٹس، آئی پی ایل اور دیگر وجوہات کے سبب اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بھارت نے اٹھایا۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی کے ورکنگ گروپ نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس صورت میں سب سے زیادہ نقصان بی سی سی آئی کو ہو گا جس کی وجہ سے انہوں نے ابھی سے منصوبے کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔اس معاملے پر بی سی سی آئی کا جنرل اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انڈیا آئی سی سی کے نئے آئین کی مخالفت کرے گا جس میں بھارت کا مالی حصہ ممکنہ طور پر کم کردیا جائے گا۔اس وقت بھارت نے چھوٹے

بورڈز کو ساتھ ملانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے اس کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں اور اسے بگ تھری کو برقرار رکھنے کیلئے صرف ایک تہائی اکثریت درکار ہے۔تاہم اگر آئی سی سی کا فیصلہ بی سی سی آئی کے خلاف آتا ہے تو بورڈ نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا منصوبہ بنایا ہے اور اگر آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے کی منظوری دی تو بھارت یکم جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کا بائیکاٹ کر دے گا۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی ٹیم گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے ہو گا۔۔
*

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…