اسلام آباد(آئی این پی)ریڈ زون میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے لگانے والا نابینا لیگی کارکن گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگیا جسے طور پر ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ریڈزون میں مسلم لیگ (ن) کی
طرف سے ریلی نکالی گئی اور بھرپور نعرے بازی کی گئی ، اس دوران وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگانے والا ایک متوالہ گرمی کی شدت سے بے ہوش کر گر پڑا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے بے ہوش شخص کو فوری طور پر ایمبو لینس میں ڈال کر ہسپتال روانہ کردیا۔ بے ہوش وانے والا شخص مسلم لیگ (ن) کا نابینا کارکن ہے ۔