اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عدالت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھوچکے ہیں۔سپریم کورٹ کے ججوں نے انہیں صادق اور امین قرارنہیں دیا۔جے آئی ٹی مجرم پیشہ ملزمان کے لئے بنائی جاتی ہے۔حیران ہوں کہ مٹھائیاں کس بات پر تقسیم کی جارہی ہیں۔نوازشریف فوراً اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آل
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں موجود پارٹی راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے بینچ کے پانچ میں سے دواعلیٰ ججوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ دیگر تین جج بھی ان کے پیش کردہ ثبوتوں سے مطمئن نہیں ہیں۔انہیں بھی نواز شریف کو صادق اور امین قرارنہیں دیا۔مزید برآں جے آئی ٹی کے قیام کا حکم دے دیاگیا۔جے آئی ٹی مجرم پیشہ ملزمان کے لئے قائم کی جاتی ہے۔حیرت ہے کہ اس صورتحال میں ن لیگ جشن منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ کی سیٹ پر بیٹھے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اس لئے انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئیے۔ سید پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ادارے غیرجانبدارانہ تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات سے صاف ظاہر ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ اپنی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لئے چلائی جانے والی سیاسی جماعتوں کی تحریک کا حصہ بنے یا نہ بنے۔ وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لئے چلائی جانے والی سیاسی جماعتوں کی تحریک کا حصہ بنے یا نہ بنے۔