اسلام آباد:ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اس میں فیصلہ کس کے حق میں آتا ہے یہ تو ابھی پتہ نہیں ہے تاہم ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد متاثرہ فریق کو اپیل کا حق حاصل نہیں ہو گا ۔مگر متاثرہ فریق فیصلے کو ریوو کرنے کی درخواست دے سکتا ہے جس پر سپریم کورٹ ججز فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔دوسری جانب نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے اپنے والد وزیراعظم نواز شریف کے ‘پریشان نہ ہونے کے
دعوے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بدھ کو پورا دن بدستور پریشانی میں گزارا جہاں پارٹی کے سرکردہ رہنما پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کا جائزہ لیتے رہے۔قانونی مشیروں سے لے کر اراکین اسمبلی سمیت حکمراں جماعت سے منسلک تمام افراد وزیراعظم کے حوالے سے فیصلے پر پریشان اور غیریقینی کا شکار تھے کہ ان کے قائد کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ ملے گی یا نہیں، انہیں نا اہل قرار دیا جائے گا یا کچھ اور فیصلہ سامنے آئے گا۔