اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصلے کی صبح تحریک انصاف نے “پاناما کا سفرنامہ” کے نام سے ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں پاناما کی تحریک کے ایک ایک پہلو کا احاطہ کیا گیا۔ چھوٹی سی دستاویزی فلم میں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک بھر میں جلسوں کے مناظر شامل بھی ہیں۔پارلیمان سے چیئرمین تحریک انصاف کا
خطاب بھی فلم کا حصہ ہے جبکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر حکومتی بربریت کے مناظر کو بھی اس دستاویزی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی سماعت کے اعلان کے بعد منایا گیا یوم تشکر بھی فلم کا حصہ ہے۔ واضح رہے آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔