گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات پسندکی شادی کرنے کی ضدکرنے والی لڑکی کوآگ لگادی اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں چل بسی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے علاقے سوک کلاں میں 22سالہ لڑکی اپنی پسند کی شادی کرناچاہتی تھی لیکن اس کے ماں ،بھائی اورنانااس شادی پررضامندنہ تھے اوران سب نے لڑکی کی طرف سے پسندکی شادی کرنے کی ضدپرناراضی کااظہارکیااورجب لڑکی نے زیادہ ضدکی تواس
کو ایک کمرے میں بندکرکے پیڑول چھڑک کرآگ لگادی جس سے اس کے جسم کازیادہ حصہ جل گیاجس پرلڑکی کوہسپتال لے جایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔لڑکی کے اس اندوہناک قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے والدہ ،بھائیوں اوراسکے ناناکوگرفتاکرلیاہے ۔واضح رہے کہ لڑکی نے مرنے سے قبل پولیس کواپنابیان قلمبندکرادیاتھا۔۔پولیس نے اس واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے