اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سنائے جانے کے باعث اپنے سیاسی رفیق شیخ رشید کو (آج)بدھ کو بنی گالہ بلا لیا ‘ دونوں جماعتوں کے قائدین 20 اپریل کو فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی طے کریں گے۔ تفصیلات کے
مطابق سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنائے جانے کی شنید کے بعد عمران خان نے شیخ رشید کو بنی گالہ کی یاترا کا پیغام بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی قائدین فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے