لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا نیوز لیکس کی رپورٹ کے معاملے پر وزیر داخلہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ جسٹس عامر رضا نے کوئی شرط نہیں رکھی ہو گی کیونکہ کوئی جج یہ نہیں کہہ سکتا کہ متفقہ فیصلہ آیا تو رپورٹ پر دستخط کروں
گا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے میں اب تک نواز شریف کے خلاف فیصلہ آ جانا چاہیے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا قطری خطوط کے علاوہ شریف خاندان سرمائے کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ پاناما فیصلے میں ہونی والی اتنی تاخیر سے قوم میں شکوک و شہبات پیدا ہو رہے ہیں۔