جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد پر پاکستان کیا کرنیوالا ہے؟تین سالہ منصوبہ منظر عام پر،حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برئے دفاع نے پاکستان ائیر فورس (ترمیمی ) بل2017 کی منظوری دے دی ، کمیٹی کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے آگاہ کیا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہے ، 2600 کلومیٹر میں سے 700 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگائی جائے گی اور چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی ، تین سال میں یہ مکمل کیا جائے گا ۔ پیر کو سینیٹ کی

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان ائیر فورس ( ترمیمی ) بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ۔ سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے کا عمل ابتدائی مرحلے میں ہے ۔ 2600 کلو میٹر میں سے 700 کلو میٹر پر باڑ لگائی جائے گی جس پر 20 ملین روپے فی کلومیٹر لاگت آئے گی ۔ باڑ کے ساتھ سیکیورٹی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ۔یہ تین سال میں مکمل ہو گی ۔ کمیٹی کو دفاعی بجٹ اور اس کے استعمال کے حوالیسے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں سروے آف پاکستان کے 27 ملازمین کا معاملہ بھی زیر غور آیا جن کو ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا اور ابھی ان کے کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان کو جون کو ہونے والے امتحانات میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کو یکساں مواقع اور انصاف مل سکے ۔ اجلاس میں لورالائی کنٹوٹمنٹ کے رہائشیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ جنہوں نے نقل مکانی کی تھی ۔ معاملہ کے حل کے لئے 2 ہفتوں میں اجلاس بلایا جائے گا ۔ کمیٹی نے خوازہ خیلہ کے رہائشیوں کا معاملہ دوستانہ انداز میں حل کرنے کی ہدایت کی ۔ کمیٹی نے پاکستان آرمی کے صوبیدار سبحان الدین کے بیٹے جو سانحہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں متاثر ہوئے تھے ان کے جرمنی میں علاج کے لئے 30 ہزار یورو کی منظوری پر وزارت دفاع اوروزیر اعظم ہاؤس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…