منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کی اہم خاتون رہنما انتقال کرگئیں

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور مرھوم کی اہلیہ اور سابق وزیر برقیات سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی والدہ ،محترمہ،سابق ممبر اسمبلی محترمہ فرحت ممتاز راٹھور رضائے الہی سے انتقال فرما گئی ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر پانچ بجے اسلام H/11قبرستان نزد پولیس لائن ادا کی جائیگی ۔بیگم فرحت راٹھور 1975میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر

منتخب ہوئیں تھیں۔ اور اسی سال انہوں نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر ممتاز حسین راٹھور سے شادی کی ۔آپ سابق وزیر حکومت و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پی پی پی آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی والدہ محترمہ تھیں۔ آپ نے مرحوم ممتاز حسین راٹھور کی رحلت کے بعد ان کے بچوں کو پوری ذمہ داری سے سنبھالا آپ ہی کے دست شفقت اور زیر سایہ رہتے ہوئے آپ کے بچوں نے زندگی کے تمام تر تلخ وشریں حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا آپ نے پاکستان پی پی پی آزادکشمیر کے نظریات وافکار اور اس کی کامیابی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اگر ممتاز حسین راٹھور مرحوم دلوں کے حکمران تھے تو آپ نے بھی پیسے ہوئے طبقات بالخصوص آزادکشمیر کی تمام مظلوم خواتین کے دلوں کو مسخر کیا اور دلوں کی ملکہ کہلائیں آپ کی وفات کی خبر پاکستان وآزادکشمیر سمیت گلگت بلتستان فاٹا میں بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گی آپ نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو سے لیکر مرد خورد سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری تک کا سفر نہایت خندہ پیشانی سے طع کیا ۔ گزشۃ انتخابات میں آپ نے ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے آپنے بیٹے راجہ فیصل ممتاز راٹھو رکی کمٹمنٹ پر اپنے مرحوم شوہر راجہ ممتاز حسین راٹھور کے دست راست غم خور اور بہترین دوست جسٹس خواجہ سعید کے فرزند خواجہ طارق سعید کو پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دلوانے کے علاوہ تن من

دھن قربان کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دن رات کام کیا شو مئی قسمت خواجہ طارق سعید کامیاب تو نہ ہوسکے مگر انہوں نے پہلی دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر تاریخ ساز ووٹ حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ راجہ ممتاز حسین راٹھور کی خدمات لازوال اہمیت کے حامل ہیں ۔ آپ کی وفات پر دارلحکومت کے نواحی علاقہ نلوچھی ،گوجرہ ،پولیس لائن ،شوکت لائن کے ہر گھر میں صف ماتم بچھ گیا جب کہ دارلحکومت بھر میں ہر آنکھ اشک بار ہوگی ۔نلوچھی میں سابق چیئرمین حلقہ زکوۃ وعشر وسابق سٹی صدر خواتین ونگ محترمہ نازیہ ملک کی رہائش گاہ پر عوام اکٹھی ہوگئی جہاں خاتون اول محترمہ فرحت راٹھور کی ناگہانی وفات پر نہایت ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی قرآن خوانی کا انعقاد کیاگیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…