بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

عوام خبردار ۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونے والا ہے ؟  محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 16  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے، آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل کے آخری ایام چل رہے ہیں، جون آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی سے گھبرائے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا،

پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئر کنڈیشنرز بھی چلنا شروع ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے بھی ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، لوگ گرمی سے بے حال دکھائی دئیے، ٹھندے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، گرمی پر لوڈ شیڈنگ کے تڑکے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔ کراچی میں سورج کا پارہ نیچے آنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، درجہ حرارت میں کمی پر کراچی کے شہریوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…