جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

آئندہ چند روز موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی،انتباہ جاری

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دئیے، آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے لگی، درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپریل کے آخری ایام چل رہے ہیں، جون آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی سے گھبرائے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہونے لگا، پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئر کنڈیشنرز بھی چلنا شروع ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے بھی ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، نصیر آباد، مکران،سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد‘ ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے اکثر علاقے گزشتہ روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، لوگ گرمی سے بے حال دکھائی دئیے، ٹھندے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، گرمی پر لوڈ شیڈنگ کے تڑکے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔ کراچی میں سورج کا پارہ نیچے آنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، درجہ حرارت میں کمی پر کراچی کے شہریوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…