لاہور(آئی این پی)صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے شادباغ میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق شاد باغ کی عیسی نگری کی رہائشی کرن کا اپنے شوہر کے ساتھ بے روزگاری پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
آئے دن کے جھگڑوں سے تنگ آکر کرن نے اپنی 3 سالہ بیٹی ایمان کو گلا دبا کر ہلاک کیا جبکہ 4 سالہ بیٹے میتھیو کو پانی میں ڈبو کر مار دیا۔دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد کرن نے خود بھی دوپٹے کا پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔