منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کرلیا،ہمسایہ ملک پر سنگین الزامات عائد

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی ) وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کرلیا ہے ، مشرقی و مغربی سرحد پر دہشت گردی کی سرپرستی ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہے، پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،ہماری دو لاکھ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے،یہ جنگ آخری دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گی،2018 کے

انتخابات سے قبل 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی،سیالکوٹ لاہور موٹروے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سیالکوٹیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔ وہ جمعہ کو سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ23مارچ 2018ء کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مکمل موٹروے کا افتتاح کرینگے پاکستان کی بہترین پانچ یونیورسٹیاں کا قیام اسی سال سیالکوٹ میں ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اپنے دو ر میں کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،پانامہ کیس عوام کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ طوطا فال نکالنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کے ووٹروں کے حلقوں میں 70فیصد ووٹ کاسٹ ہوتا ہے۔ نواز شریف کے ووٹوں کی محبت پاکستان سے محبت ہے۔ وقت ثابت کریگا کہ نوا زشریف کا پاکستانی عوام سے رشتہ لازوال ہے چار سال میں ثابت کیا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ایک سمت کا تعین کیا اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،دشمن ایک ہی ہے۔  وقت ثابت کریگا کہ نوا زشریف کا پاکستانی عوام سے رشتہ لازوال ہے چار سال میں ثابت کیا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ایک سمت کا تعین کیا اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کے آگے بند باندھا ہوا ہے،دشمن ایک ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…