منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کتنے کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ؟ حکومت نے اعتراف کر لیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی طرف سے جمعہ کو قومی اسمبلی میں 2کروڑ 26لاکھ بچوں کے سکولوں سے باہر رہ جانے کا اعتراف کرلیا گیا ‘ پنجاب‘ سندھ اور اسلام آباد میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم ہوئی ہے‘ تین سالوں میں سندھ یں سکولوں سے باہر لاکھوں بچوں میں ایک بچے کو بھی سکول میں داخل نہ کروایا جاسکا ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے قومی اسمبلی کو

بتایا کہ 2012-13 میں سکولوں سے باہر بچوں کی کل تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ ہے ،ڈراپ آئوٹ میں کمی ہوئی اور سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم ہو کر دو کروڑ چھبیس لاکھ رہ گئی ہے، اسلام آباد میں تیزی کے ساتھ سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں چند سالوں میں 55فیصد کمی ہوئی ہے ۔پنجاب میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں 23 فیصد کمی ہوئی ہے اور یہ تعداد 99لاکھ رہ گئی ہے ۔خیبرپختونخوا میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں دس فیصد کمی ہوئی ۔ سندھ میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی صفر ہے ۔سندھ میں سکولوں سے باہر کسی ایک بچے کو واپس سکول نہ لایا جاسکا ہے۔ فاٹا میں بھی یہ کمی ہوئی ہے اور آزاد کشمیر میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں سات فیصد کمی ہوئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری کیڈ مائزہ حمید نے بتایا کہ اسلام آباد میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ بیس منتخب سکولوں کو تعلیمی ماحول کے حوالے سے مثالی بنایا گیا۔ دیگر دو سو سکولوں میں بھی اس قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔ عائشہ سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ مفت اور لازمی تعلیم کے ایکٹ کے نفاذ کو اسلام آباد میں ممکن بنایا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری شعبے کے تعلیمی اداروں میں فیس کو ختم کردیا گیا۔دو ہزار سماجی طور پر او او

ایس سی کا اندراج کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں میں مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ جماعت دہم کے طالب علموں کو پہلے ہی درسی کتب بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد کے چالیس منتخب دینی مدارس کے بچوں کو مرکزی دھارے میں لایا جارہا ہے۔ ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں

گریڈ اٹھارہ کے پانچ افسران کی اسناد تصدیق کے لئے متعلقہ جامعات کو بھیجی گئی تھیں۔ ان میں سے کسی سند کو جعلی قرار نہیں دیا گیا۔ ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوںکے دوران پاکستان ریلویز میں 77نئے انجن شامل کئے گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے پاس کل 448 انجن ہیں جن میں سے 293فعال ہیں۔ 155غیر فعال ہیں۔ 93 ڈی ای انجن زیر مرمت ہیں جو جون

2018 تک فعال ہوجائیں گے ۔62چائنیز انجن کافی عرصے سے بہت زیادہ درکار مرمت کے تحت کھڑے ہوئے ہیں۔ پانچ سالوں میں 194 انجن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لوکو موٹو انجن سابق وزیر جاوید اشرف قاضی کے دور میں 2000میں خریدے گئے ناکارہ ہونے کی تحقیقات کی گئیں۔ صاحبزادہ محمد یعقوب کے سوال کے جواب میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ اسلام آباد میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

کی ہے۔ سختی سے پابندی پرپر عمل درآمد کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ صنعتی آلودگی کے تناسب کے جائزے کے لئے اسلام آباد ‘ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سروے کئے گئے ہیں۔ دیگر دو صوبوں سے رپورٹس آنا باقی ہیں۔ مولانا محمد گوہر شاہ‘ صاحبزادہ طارق اﷲ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ جنوری تا مارچ 2017 کے دوران باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں کنٹریکٹ پر

16تقرریاں کی گئی ہیں۔ ان میں 2لیکچرر‘ 4 وزٹنگ فیکلٹی اور سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں دیگر ملازمین میں فوٹو کاپیئر ‘ ایل ڈی سی‘ سکیورٹی گارڈز‘ گیسٹ و ہائوس کیئر ٹیکر شامل ہیں متذکرہ ارکان نے مطالبہ کیا کہ خلاف ضابطہ تقرریاں ہوئی ہیں۔ تحقیقات کیلئے سوال کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ وزیر مملکت تعلیم نے اس کی مخالفت نہیں کی جس پر سوال کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔شمس النساء کے سو ال کے

جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ریلویز شاہنواز رانجھا نے بتایا کہ اس وقت ریلویز کا اوسطاً روزانہ کاروبار چھ کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ جولائی 2014 سے آمدنی میں اضافہ شروع ہوا جو 17 ارب 41کروڑ روپے سے زائد ہے 2016-17 میں ریلویز کو 8ارب 38کروڑ روپے کا منافع متوقع ہے۔ جولائی 2013 سے موجودہ دور حکومت میں 16ارب 27کروڑ 80لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ منافع 9993 ملین روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…