اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لاہور،عدالت میں والد سے ملنے والے بچوں نے خرچہ دینے کامطالبہ کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں سیشن کورٹ میں اس وقت ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیاجب ایک ملزم کوپیشی کےلئے لایاگیالیکن اس دوران جب اس کے بچے ملنے آئے تواس کے 5بچوں کے پائوں ننگے جبکہ کپڑے پھٹے پرانے تھے جبکہ ان بچو ںکے ہمراہ ان کی والدہ بھی تھی ۔تفصیلات کے مطابق لاہورکی سیشن کورٹ میں ایک ملز م منظورکے بچے ننگے پائوں اورپھٹے پرانے کپڑے پہن کرجب احاطہ عدالت میں اپنے

والد سے ملے تواس صورتحال کودیکھ کران کاوالد زاروقطاررودیا۔اس پرقیامت اس وقت ٹوٹ پڑی جب بچوں نے اپنے والد سے خرچہ مانگا۔یہ صورتحال دیکھ کراحاطے میں موجود ہرشخص غمگین نظرآنے لگا۔بچوں کی طرف سے خرچہ مانگنے کے مطالبے پرملزم نے کہاکہ جب سے جرائم کی دنیامیں آیاہوں میرے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ بھی نہیں اوروہاں پرموجود اہلکاروں کوملزم نے کہاکہ مجھے یہاں سے بخشی خانے لے جائو،میں اورزیادہ یہ تکلیف برداشت نہیں کرسکتااورساتھ ہی لپٹے ہوئے بچوں کوہٹانے ہوئے منہ موڑلیااوربیوی سے کہاکہ میں ان کواب خرچ کہاں سے دوں ؟۔بچوں کوننگے پائوں اورپھٹے پرانے کپڑوں میں روتاہواملزم منظوروہاں سے بخشی خانے میں چلاگیاجبکہ ساتھ ہی بچے اپنے والد کوپکارتے رہ گئے اس صورتحال کودیکھ کرعدالتی احاطے میں موجود دیگرسائلین اوروکلا کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں ۔بچوں کی آوازیں سن کرکئی سائلین بھی روپڑے ۔ساتھ ہی لپٹے ہوئے بچوں کوہٹانے ہوئے منہ موڑلیااوربیوی سے کہاکہ میں ان کواب خرچ کہاں سے دوں ؟۔بچوں کوننگے پائوں اورپھٹے پرانے کپڑوں میں روتاہواملزم منظوروہاں سے بخشی خانے میں چلاگیاجبکہ ساتھ ہی بچے اپنے والد کوپکارتے رہ گئے اس صورتحال کودیکھ کرعدالتی احاطے میں موجود دیگرسائلین اوروکلا کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں ۔بچوں کی آوازیں سن کرکئی سائلین بھی روپڑے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…