اسلام (آئی این پی )نواز شریف اور چینی صدر کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا ، سینئر سیاستدان کا انکشاف, سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے میری پہلی ملاقات 1983میں ہوئی ، نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ اچھے دوست ہیں ،دونوں کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے ۔ جمعہ کو چینی صدر شی کتاب کی تقریب رونمائی میں چئیر مین سی پیک کمیٹی سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا میرے اور نوازشریف کے
تعلقات بہت پرانے ہیں میر ی ان سے پہلی ملاقات 1983میں ہوئی جب یہ پنجاب کے وزیر خزانہ تھے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے بعد اسی سال میری میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملا ان کو پڑھنے کا بہت شوق تھا ۔ مشاہد حسین نے کہا وزیر اعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا وژن ترقی اور خوشحالی ہے ۔