بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نواز شریف نے کروڑوں پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے نئے گیس کنکشنز پر 2009 سے عائد پابندی بھی اٹھانے کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزوزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی، نئی ہاو

سنگ اسکیمز اور گیس کنکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے شرکا کو نئی ہاو ¿سنگ اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کم آمدن متوسط طبقے کے لیے ہاو ¿سنگ ماڈل پیش کیے، اس کے علاوہ احسن اقبال نے کابینہ کو اراضی کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نواز شریف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں گھروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے، ترقیاتی اسکیموں کے باعث شہروں کی منتقلی تیز ہو گی۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ نے ہائوسنگ اسکیموں سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے سربراہ وزیر ہائوسنگ ہوں گے اور کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے گیس کنکشنز پر 2009 سے عائد پابندی بھی اٹھانے کی منظوری ے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری بھی دی گئی جس کے مطابق رواں برس 60 فیصد لوگ سرکاری حج اسکیم کے تحت جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جا سکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے عزام کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…