ملتان(آئی این پی)ملتان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی دئیے جانے کے فیصلے پر پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن)کی ضلعی سینئرنائب صدر ڈاکٹرعائشہ عبداللہ نے کی جبکہ اس موقع لیگی خواتین کارکنوں کی بھی بڑی تعداد ریلی میں موجود تھی،پرانا شجاع آباد روڈ پر منعقدہ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی
کی،شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ڈاکٹرعائشہ عبداللہ،شیخ عاطف قریشی،آصف قریشی ودیگر کا کہنا تھا کہ بھارت اور بھارتی فورسز دہشت گردوں کی معاونت سے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی کوشش تو پاکستان کے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے سب سے بڑے دشمن بھارت کا مقابلہ کرے گی