اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران خواتین اراکین قومی اسمبلی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے معاملے پر فکر مند نہ ہوں یہ سہولت پارلیمنٹ ہاؤس میں فراہم کر دی گئی ہے ، اب بے فکر ہو کر بچوں کو ساتھ لائیں،ڈے کیئر سنٹر میں آیا اور نرسنگ سٹاف کی تعیناتی کی تیاری شروع کردی گئی ہے ، سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے اور گزشتہ روزپیپلزپارٹی کی خاتون ایم این اے اپنے بچے کو لے کر اس
کیئر سنٹرمیں آئی ، یہ سنٹر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تھرڈ فلور پر بنایا گیا ہے ۔ جھولے بھی لگائے گئے اور بچوں کی بھوک مٹانے اور پیاس بجھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ خواتین اراکین قومی اسمبلی پوری تسلی کے ساتھ اپنے بچوں کو پارلیمنٹ ہاؤس لا سکیں گی ۔ فوری طور پر تھرڈ فلور پر کیئر سنٹرمیں جائیں گی بچوں کو آیا اور نرسنگ سٹاف کے حوالے کریں گے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہال میں پہنچ جائیں گی