منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

کلبھوشن کوپھانسی کی سزاپراعتزازاحسن کاناقابل یقین ردعمل ،عزیربلوچ کے بارے میں اپنی رائے دیدی

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اچانک پھانسی کی سزا سنائی گئی ، پتہ ہی نہیں چلا کلبھوشن کا ٹرائل شروع کب ہو ا اور ختم کب ہوا ؟ عزیر بلوچ کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے ، یہ نہ ہو کہ صبح پتہ چلے عزیر بلوچ کو سزا ہو گئی ہے ، پاناما کیس میں ہو سکتا ہے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہ آئے لیکن اگر وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو

ن لیگ کے پاس آپشن ہے کہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دے ، پاناما کیس کے فیصلے بارے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی، راحیل شریف بارے حکومتی وزراء کے بیانات میں تضادات ہیں ۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کا فیئر ٹرائل ہوا ، عزیر بلوچ کو فیئر ٹرال کا حق حاصل ہے ، یہ نہ ہو کہ صبح پتہ چلے عزیر بلوچ کو سزا ہو گئی ہے، عزیر بلوچ سے تعلق کے لیے منصوبے میں شامل ہونا ضروری نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اچانک پھانسی کی سزا سنائی گئی ، پتہ ہی نہیں چلا کلبھوشن کا ٹرائل شروع کب ہو ا اور ختم کب ہوا؟کلبوشن کے معاملے پر عالمی دنیا میں ہمارا کیس کمزور ہے ، کلبھوشن کے اعترافات کے بعد اس کیس کو خفیہ نہیں رکھنا چاہئیے تھا ۔ اعتزاز احسن نے پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاناما کیس ایک شخص اور کاندان کا کیس ہے ، شریف فیملی نے تسلیم کیا کہ فلیٹ ان کے ہیں ، شریف خاندان کو بتانا چاہئیے تھا کہ اس نے فلیٹ کیسے بنائے ؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ گالم گلوچ کی بریگیڈ ہے ، پاناما کیس کے فیصلے کے بارے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے ، ہو سکتا ہے پاناما کیس میں وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ نہ آئے لیکن اگر وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا

جاتا ہے تو ن لیگ کسی اور کو وزیر اعظم بنا سکتی ہے ، نواز شریف کے جانے سے ن لیگ کی حکومت ختم نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کے معاملے میں حکومتی وزراء کے بیانات میں تضادات ہیں ، کبھی کہتے ہیں کہ راحیل شریف کو این او سی دے دیا ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ این او سی نہیں دیا ، راحیل شریف خود اس لیے متنازعہ بن گئے ہیں کہ وہ ایک ایسے اتحاد کی کمان کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ یہ اتحاد ایک فرقے کے خلاف ہے ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی برقرار ہے لیکن راحیل شریف اس متنازعہ فوجی اتحاد کی کمان کرنے جا رہے ہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ راحیل شریف بار بار کہنا پڑ رہا ہے کہ 40ملکی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے، کسی فرقے یا ملک کے خلاف نہیں ہے ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…