اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواکے ضلع بنوں میںبم دھماکہ ہواہے جس میں 3افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ بنوں کے جنرل بس سٹینڈمیں ہواجس کے نتیجے میں 3افرادزخمی ہوگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بنوں کے جنرل بس سٹینڈمیں دھماکے سے 3افراد
زخمی ہوگئے جبکہ اس دھماکے کی آوازیں دوردورتک سنائی دی گئی ۔دھماکے سے بس سٹینڈپرکھڑی دوبسوں کوبھی نقصان پہنچاجبکہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورجائے وقوعہ کوسیکیورٹی فورسزنے گھیرے میں لے لیاہے ۔واضح رہے کہ کل بھوشن کوسزائے موت دینے کے بعد پاکستان میں یہ پہلاہونے والادھماکہ ہے