پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

ؔؔ’’آپ کا’ بندر ‘ہمارے پاس ہے ‘‘ کلبھوشن یادو کے اس خفیہ کوڈ کا مطلب کیا تھا اور بھارت کو اس کے ذریعے کیا پیغام دیا جا نا تھا ؟

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں کلبھوشن یادیو اعتراف کرتاہوں کہ میں ہندوستان نیوی کا حاضر سروس افسر ہوں اور بطور کمیشنڈ افسر میری ریٹائرمنٹ 2022 میں ہوگی۔میں نے 1987 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور 1991 میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی جہاں دسمبر 2001 تک فرائض انجام دیئے۔میں نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار(ایران )میں کاروبار کا آغاز کیا ۔میں نے 2004 اور 2005 میں کراچی کے کئی دورے کیے جن کا مقصد ’’را‘‘کیلئے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا ۔

2013 کے آخر میں ’’را‘‘کیلئے ذمہ داریاں پوری کرنا شروع کیں ۔میں 2016 میں ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوااور فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقاتیں کیں اور گھناؤنی کارروائیوں میں انکی مددکرتارہا۔اگر آپ ہندوستان کو میری گرفتاری کا بتانا چاہتے ہیں تو انہیں خفیہ کوڈ ’’monkey is with us Your‘‘ (آپ کا بندر ہمارے پاس ہے) بتائیں تو وہ سمجھ جائیں گے کہ کون گرفتار ہوا ہے۔ہندوستان، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور میری گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے۔ ریاستی دہشت گردی کا اس سے بڑا ثبوت کوئی اور نہیں ہوسکتا۔میں گوادر میں چینی انجینئرز کے ہوٹل پر بم دھماکے اور مہران بیس پر حملے میں ملوث ہوں۔سی پیک اور گوادر پورٹ میرے بڑے اہداف تھے۔ میں ’’را‘‘ کیلئے دہشت گردی کا نیٹ ورک بنانے، اپنے کارندوں کو فنڈنگ اور اسلحہ مہیا کرنے میں بھی ملوث ہوں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…