اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے صرف ایک سال میں تین غیرملکی دوروں پر کتنا خرچ ہوا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ رواں سال وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک3 دوروں پر 80.1ملین روپے اخراجات آئے، انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 22فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے، موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر3کھرب 76ارب79کروڑ روپے خرچ کیے گئے،پنجاب میں1کھرب36ارب،99کروڑ

روپے شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کیے گئے،افغانستان میں اس وقت 218پاکستانی قید ہیں، وزیراعظم کسان پیکج کے تحت اب تک پنجاب کے 33اضلاع میں 10لاکھ 80ہزار 293کاشتکاروں کو 23.67ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔بدھ کو سینیٹ میں ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزیر پارلیمانی شیخ آفتاب احمد،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر بوسن،وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ،وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے دیئے۔سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مالی سال 2015۔16 کے درمیان خیبرپختونخوا میں سرکاری یونیورسٹیوں کو 12532.604ملین روپے کے فنڈز دیئے گئے۔سینیٹر اعظم خان سواتی کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 22فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے۔سینیٹر ہوزی خان کاکڑ کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ امور نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ 2017کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں پر 80.1ملین روپے اخراجات آئے۔سینیٹرمحمد طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ مالی سال 2013۔

14سے مالی سال 2016۔17تک شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر 376794.4ملین روپے خرچ کیے گئے۔مالی سال 2013۔14کے دوران 57457.6 ملین،مالی سال 2014۔15کے دوران 72672.1ملین،مالی سال 2015۔16کے دوران 82960.7ملین جبکہ مالی سال 2016۔17کے دوران 163685.9ملین روپے شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کیے گئے،پنجاب میں 136992.922ملین،سندھ میں 68922.735ملین،خیبرپختونخوا میں 79041.155ملین،بلوچستان میں 39747.533ملین،گلگت بلتستان میں 23588.878ملین جبکہ آزادکشمیر اور فاٹا میں 28501.234ملین روپے شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کیے گئے۔

سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں اس وقت جاسوسی،دہشتگردی،قتل و غارت،ڈرگ سمگلنگ اور جیل سازی کے الزامات کی بنیاد پر 218پاکستانی قید ہیں۔سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کے جواب میں وزارت خوراک نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم کسان پیکج کے تحت اب تک پنجاب کے 33اضلاع میں 10لاکھ 80ہزار 293کاشتکاروں کو 23.67ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔۔۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…