اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ سکول نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ۔۔ توڑنا ناممکن

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(رئیس احمدخان ) آزاد کشمیر کے علاقے کھوٹی رٹہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گیائیں کا سالانہ رزلٹ صفر ،نیا ریکارڈ قائم ، ،پانچویں کا ایک طالب علم اور آٹھویں کے چار طالب علم پاس باقی سب فیل،ناقص کارکردگی نے سکول سٹاف کی اہلیت کا پول کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گیائیں کے ایلمینٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی

پانچویں کے 14طلباء میں سے صرف ایک طالب علم کامیاب ہوا جبکہ آٹھویں جماعت کے 16طالب علموں میں سے صرف چار نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ناقص کارکردگی نے سکول سٹاف کی غفلت اور نا اہلیت کا پول کھول دیا۔بتایا جاتا ہے کہ سکول ہذا میں طلباء کی کل تعداد65 کے لگ بھگ ہے اور سٹاف کی تعداد 25 ہے جو تنخواہوں کی مد میں لاکھوں کا قومی خزانہ ڈکار جاتے ہیں اور کوئی کارکردگی نہیں ہے ۔عوام علاقہ نے سکول ہذا کی انتہائی ناقص کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول ہذا میں سٹاف کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور ان نا اہل اساتذہ جو قومی خزانے پر بوجھ ہیں کو نوکری سے فارغ کیا جائے اور وہ لوگ جو کئی دہائیوں سے سے یہاں تعینات ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔عوام علاقہ نے کہا کہ حکومت بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ کرتی ہے پھر ان نااہل لوگوں کو کیوں نہیں پوچھا جاتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…