جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں صورتحال خطرناک ہونی لگی ۔۔ شام 4بجے تک گھروں سے باہر مت نکلیں ۔۔ اہم ادارے کا ہنگامی انتباہ جاری

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ٗ پارہ بھی مسلسل بڑھنے لگا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے میدانی علاقوں سے آنے والے ہوا کے گرم تھپیڑوں سے مسلسل تیسرے روز درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا ٗ شدید گرمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے تاہم ہیٹ اسٹروک کا خدشہ نہیں تاہم اس کے باوجود شہری احتیاط برتیں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہمراہ پانی یا کوئی مشروب بھی رکھیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کا استعمال کیا جاسکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن 12 بجے تک حیدر آباد، رحیم یار خان اور شہید بے نظیر آباد میں 43، موہن جوداڑو، لاڑکانہ اور دادو میں 42، لسبیلہ اور سکھر میں 41، مٹھی 40 جب کہ کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اوراس میں مزید اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…