منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان اور بھارت کے سیکریٹ ایجنٹس یکجا ہو گئے ۔۔

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،رینجرز نے موچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور داعش سے ہے،دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگرد ’’ را اور این ڈی ایس‘‘ سے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے،دہشتگرد پولیس پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔بدھ کو کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل قیصر نے کہا کہ

دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور داعش سے ہے،دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی،دہشتگرد ’’ را اور این ڈی ایس‘‘ سے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پولیس پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں،طاہرزماں عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی،ملزم نواز نے جاوید سواتی کو میڈیکل سہولت بھی فراہم کی،جاوید سواتی کے حملے میں دو جوان شہید ہوئے تھے،کرنل قیصر نے کہا کہ دہشتگرد بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے،قیام امن تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،تیسرا دہشتگرد بلال سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم طاہر کا قریبی ساتھی ہے،ملزم بلال نے طاہر کے کہنے پر آٹھ قتل کیے،دہشتگردوں کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث فرد یا گروہ سے کوئی رعائت نہیں ہوگی،اہل کراچی دہشتگردوں کی نشاندہی میں رینجرز کی مدد کریں،دہشتگرد انوار القاعدہ میں شامل ہوا،آئی ڈیز بنانے کا ماہر تھا،ملزم فرحان صدیقی 2008میں القاعدہ میں شامل ہوا۔ واضح رہے کہ یہ دہشت گرد اس وقت سامنے آئے ہیں جب کلبھوشن کو سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ گزشتہ رو ز افغان رکن پارلیمنٹ عبداللطیف پیدرام نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی افغانستان میں سرگرمیوں کا پول بھی کھولا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ اور افغان نیشنل کانگریس کے سربراہ عبداللطیف پیدرام نے ایک افغان اخبار کو

دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘انہیں قتل کروانا چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف افغانستان میں نفرت اور تعصب پر مبنی مہم کے پیچھے دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کا ہاتھ ہے اور وہ پاک افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان میں بھارتی مفادات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…