جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا نظام بدل رہا ہے ،خوشگوارتبدیلی آرہی ہے اورملک آگے بڑھ رہا ہے ,وزیراعلیٰ پنجاب

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے اورنوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی قوم کے روشن مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے اوراس مقصد کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔پنجاب حکومت طلبا و طالبات کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوا رہی ہے اوران طلبا و طالبات کیلئے وسائل مہیا کرنا اخراجات

نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل پربہت بڑی سرمایہ کاری ہے کیونکہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوانوں سے جڑا ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں چینی زبان سیکھنے کیلئے چین جانے والے تیسرے بیچ کے طلباء کے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں کیا ۔ 39طلباء پرمشتمل وفد 13اپریل کو چینی زبان سیکھنے کیلئے لاہور سے چین روانہ ہوگا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی زبان سیکھنے کے کورس کیلئے چین جانے والے طلباء کو لیپ ٹاپ بھی دےئے۔چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے بھی طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں چین جانے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتخاب سو فیصد میرٹ پر کیاگیا ہے اورمیرٹ ہی پنجاب حکومت کا طرۂ امتیاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی بے مثال ہے ۔پاکستان اورچین کے تعلقات اقوام عالم کے دیگر ممالک کے تعلقات سے منفرد اورلازوال ہیں۔چین معاشی ، تجارتی اوردیگرشعبوں میں پاکستان میں عظیم سرمایہ کاری کررہا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ۔چین کی یہ سرمایہ کاری کسی بھی ملک میں کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔سی پیک کے تحت چین پاکستان میں 51ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس میں 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے ہیں۔

حکومت مختلف ذرائع سے توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھارہی ہے تاہم جو لوگ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی نہیں چاہتے وہ توانائی خصوصاً کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبے سے کیڑے نکال رہے ہیں ۔کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پاور پلانٹ کیلئے سپر کریٹیکل بوائلرز لگائے جارہے ہیں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اوراس منصوبے میں ہر طرح کے ماحولیاتی سٹینڈرز کا خیال رکھا گیا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ فوسل انرجی کو فروغ دیں گے اوروہ بھی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جانب جارہے ہیں،اسی طرح بھارت میں کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور ہمارے پاس تھر کول جیسے بہترین ذخائر موجود ہیں،ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا ہے نہ کہ ان کو بند کرنا ہے لیکن ہم نے ماحولیاتی چیلنجزکا خاص خیال رکھنا ہے اورکوئلے کے پاور پلانٹ میں اس بات کو یقینی بنایا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم 70برس سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند،سمندر سے گہری ،شہد سے میٹھی اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے اورچین نے اپنے عمل سے اس بات پر مہرثبت کردی ہے اور سی پیک کے ذریعے یہ کردکھایا ہے۔ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے لاکھوں افراد کو ر وزگار ملے گا،معاشی ترقی ہوگی،خوشحالی آئے گی اورترقی کاپہیہ تیز ہوگا ،یہ وہ تمام فوائد ہیں جن سے استفادہ کرنے کیلئے زبان پر عبور بہت ضروری ہے تاکہ ہم پاک چین تعلقات میں وسعت سے فائدہ حاصل
(جاری ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…