منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کلبھوشن پاکستان میں آم کھانے نہیں آیا،اسحاق ڈار قرض ملنے پراس طرح خوش ہوتے ہیں جیسے بے اولاد کے گھر میں اولاد پیدا ہو،اہم سیاسی رہنما نے کھری کھری سنادیں

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کلبھوشن پاکستان میں آم کھانے اور خالہ جی کے گھر دودھ پینے نہیں آیا تھا پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد ہوناچاہیے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار قرض ملنے پراس طرح خوش ہوتے ہیں جس طرح بے اولاد کے گھر میں اولاد پیدا ہو، جلد معاشی اور نظریاتی کرپٹ افراد کے گریبانوں تک عوام کے ہاتھ پہنچیں گے، پاکستان میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ

معاشی دہشت گردی بھی ہو رہی ہے۔ پانامہ لیکس، وکی لیکس، ڈان لیکس، دبئی کی جائیدادیں، معاشی دہشت گردی کی واضح مثالیں ہیں۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر مولانا سمیع الحق ، لیاقت بلوچ ، مولانا ابتسام الٰہی ظہیر و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی اور اندرونی خطرات لاحق ہیں۔ یہ ملک مدینہ منورہ کے بعد واحد ریاست ہے جو نظریہ کی بنیاد پر بنی۔ جب تک نظریہ پاکستان پاکستان میں نافذ نہ ہو ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی پاکستان کے ساتھ غداری ہے۔ ہم سب پاکستان میں اللہ کا نظام چاہتے ہیں۔ اگر حکمران اللہ کو حقیقی بادشاہ تسلیم کرتے ہیں تو نظام بھی تسلیم کریں۔ پاکستان میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی بھی ہو رہی ہے۔ پانامہ لیکس، وکی لیکس، ڈان لیکس، دبئی کی جائیدادیں، معاشی دہشت گردی کی واضح مثالیں ہیں۔ جماعت اسلامی نے کرپشن اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ملک کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا۔ بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے آئی ایم ایف اور دیگر اداروں نے ہم پر اپنے نظام مسلط کئے ہوئے ہیں۔ ملک کے پرائمری نظام تعلیم کو این جی اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام کے ہاتھوں میں ورلڈبینک کی ہتھکڑیاں ڈال دی گئی ہیں۔ جب سخت شرائط پر قرض ملتا ہے تو وزیر خزانہ

اسحاق ڈار اس طرح خوش ہوتے ہیں جس طرح بے اولاد کے گھر میں اولاد پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک شہر میں جا کر عوام کو موبلائز کریں گے اور جلد معاشی اور نظریاتی کرپٹ افراد کے گریبانوں تک عوام کے ہاتھ پہنچ جائیں گے۔ اگر عدالتوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو گیا تو خطرہ ہے عوام قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور چوکوں اور چوراہوں پر انصاف کرینگے جو پاکستان کے لئے کسی طور پر ٹھیک نہیں ہو گا۔ سود کے حوالے سے جج کے ریمارکس سے عوام مایوس ہوئے ہیں۔ ہمارے حکمران چاہتے ہیں کہ مغرب کی طرح قانون کی عملداری ہو۔ ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق ہیں مگر پاکستان میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ایف آئی آر کے لئے بھی عوام کو دھرنے دینے پڑتے ہیں۔

ہم پاکستان میں شخصی حکمرانی کی بجائے اللہ کا نظام چاہتے ہیں اور مسلمانوں نے نظریہ پاکستان کے لئے ہی بھارت سے ہجرت کی اور پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ پاکستان کو ہر قیمت پر اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائیں اور اس کے لئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کریں گے اور عملی شکل میں نظام مصطفیؐ لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو دہشت گرد تھا اور دہشت گردی کیلئے پاکستان آیا تھا۔ ہم کسی طور پر بھی اس کے پھانسی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی پاکستانی حکومت کو عالمی دباؤ کے نتیجے میں اس کو پھانسی دینے سے پیچھے ہٹنا چاہئے۔ حقیقت یہی ہے کہ ہمارے پاس اس کو پھانسی دینے سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…