اسلام آباد( آئی این پی ) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے کو محکمہ داخلہ سندھ کی مشاورت سے انٹر پول کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ، انٹر پول نے ایف آئی اے کی طرف سے ارسال کی گئی ددرخواست پرعائد کئے جانیوالے اعتراضات دور کرنے کے لئے 13اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی ، منگل کو ذرائع کے مطابق بانی متحدہ الطاف حسین کی گزشتہ بر س 22اگست
کی پاکستان مخالف تقریر پر قائم مقدمے میں ملزم کی گرفتاری کے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا تھا ،محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست کی تھی تاہم انٹر پول نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے اور اسے بظاہر ایک سیاسی مقدمہ قرار دینے پر ایف آئی اے کو 13مارچ تک جواب داخل کرانے کا کہا تھا ، وزارت داخلہ نے انٹر پول کے اعتراضات دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کی قانونی مشاورت کی اور انٹرپول سے جواب داخل کرانے کے لئے ایک ماہ کا مزید وقت مانگا تھا ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ سندھ کی مشاورت سے انٹر پول کو جواب داخل کر دے.ذرائع کے مطابق بانی متحدہ الطاف حسین کی گزشتہ بر س 22اگست کی پاکستان مخالف تقریر پر قائم مقدمے میں ملزم کی گرفتاری کے انٹر پول سے رابطہ کیا گیا تھا ،محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست کی تھی تاہم انٹر پول نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے اور اسے بظاہر ایک سیاسی مقدمہ قرار دینے پر ایف آئی اے کو 13مارچ تک جواب داخل کرانے کا کہا تھا ، وزارت داخلہ نے انٹر پول کے اعتراضات دور کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کی قانونی مشاورت کی اور انٹرپول سے جواب داخل کرانے کے لئے ایک ماہ کا مزید وقت مانگا تھا