اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان جیسے حالات میں سزائے موت کا ہونا ضروری ہےکلبھوشن تک بھارتی قونصلر کو رسائی دے کر بالکل ٹھیک کیا گیا۔بھارتی جاسوس کی سزائے موت بالکل درست ہے،بلاول بھٹو ذاتی وجوہات کی بنا پر سزائے موت کی سزا کے خلاف ہیں،پرویز مشرف کا پاکستانی نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اظہار خیال۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک
پاکستانی نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کا فیصلہ درست اور صحیح اقدام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو جلدی میں سزائے موت سنائے جانے کی بات درست نہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جلد انـصاف کا عمل مکمل کیا جاتا ہے جو کہ ساری دنیا میں ایسے ہی ہےاس نے گرفتاری کے بعد اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے پاکستان کے خلاف کی جانے والی تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد فیصلے میں زیادہ دیر ہونا مناسب نہیں تھا۔ بھارتی قونصلر کو کلبھوشن تک رسائی نہ دے کر بالکل ٹھیک کیا گیا ہے ۔سابق صدر نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پرموت کی سزا کی مخالفت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے حالات میں سزائے موت کا ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کا تفصیلی انٹرویو نجی ٹی وی آج رات نشر کرے گا۔پاکستان جیسے حالات میں سزائے موت کا ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کا تفصیلی انٹرویو نجی ٹی وی آج رات نشر کرے گا۔