بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اللہ حافظ نواز شریف ‘‘ مسلم لیگ (ن) کا مستقبل ختم ۔۔۔؟اہم ترین ساتھی اور دوست نے راہیں جدا کر لیں

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر سے زرداری پارٹی کا صفایا ہو چکا ، مسلم لیگ ن جو سندھ میں اپنی حیثیت منوانے کی پوزیشن میں آچکی تھی اس نے اپنی پارٹی کو زرداری

پر قربان کر کے انہیں پھر زندہ کر دیا جس کے باعث اب سندھ سے ن لیگ کا مستقبل بھی ختم ہو گیا ۔ نواز شریف نے انہیں (ممتاز بھٹو کو) کوئی بھی عہدہ سنبھالنے کی دعوت دی تھی جسے قبول نہیں کیا تھا ۔ تین نکات پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن نواز شریف کی بے وفائی پر مزید ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کہ جب پائی پائی کا حساب مانگنے کا دعویٰ کرنے والے لیگی خود بھائی بھائی بن گئے تو ان سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کن نکات پر وہ نواز شریف کے قریب آئے اور کس بنیاد پر دور ہوئے ، تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کسی عہدے کی لالچ کے بغیر تین مطالبات کیے تھے ۔ (1)قرار داد پاکستان پر آئین پاکستان کے مطابق عمل درآمد (2) جنہیں علی بابا چالیس چور کہا ہے انہیں گرفتار بھی کریں ۔ (3) بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ازسرنو تحقیقات اور سندھ کے لوگوں سے زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے ۔ افسوس کہ ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں ہوا ۔بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ازسرنو تحقیقات اور سندھ کے لوگوں سے زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے ۔ افسوس کہ ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں ہوا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…