ننکانہ صاحب(آن لائن) 12 اپریل کو تین ہزار سکھ یاتری اور غیر ملکی ہزار سکھ بھارت سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بیساکھی منانے پنجہ صاحب جائیں گے اور پندرہ اپریل کو انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں یہ بھارتی اور غیر ملکی سکھ یاتری ننکانہ صاحب اپنے مقدس گردواروں کی یاترا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بارہ اپریل بھارتی تین ہزار سکھ یاتری بیساکھی فیسٹویل منانے واہگہ کے راستے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں پنجہ
صاحب گردوارہ جائیں گے اور بعدا زاں یہ یاتری پندرہ اپریل کو اسی سیکورٹی حصار میں ننکانہ صاحب آئیں گے اور اپنے مقدس گردوارہ سری جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اس کے علاوہ غیر ملکی یاتری بھی بیساکھی منانے ننکانہ صاحب آئیں گے انتظامات کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پنجہ صاحب اور جنم استھان سمیت تمام گردواروں میں مچھر مارنے اور ڈینگی اسپرے اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں