اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات،اعلان کردیاگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔ پیر کو فیڈرل بورڈ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے اداروں سے حاصل کریں اور پرائیویٹ/سابقہ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

مذید برآں تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹwww.fbise.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں، وہ اپنی رول نمبر سلپس فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اگر اس سلسلے میں کوئی دقت پیش آئے تو فوری طور پر بورڈ کے افسران سے رابطہ کریں۔  ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی رول نمبر سلپ امتحان میں شرکت کے لئے قابلِ قبول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…