اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکوپاکستان میں مختلف سنگین جرائم کی پاداش میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کلبھوشن یادیوکوابھی پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے اورایک پراسیس کے تحت بھارتی ایجنٹ کوپھانسی دی جائے گی
اوراس کوچند روزبعد پھانسی دے دی جائے گی ۔پھانسی سے قبل بین الاقوامی قوانین کے تحت اس کی آخری خواہش بھی پوچھی جائے گی اوراگروہ خواہش پوری کرنے کے قابل ہوئی تو آخری خواہش پوری بھی کی جائے گی ۔کلبھوشن کویہ بھی حق دیاجائے گاکہ وہ اپنے مذہب کے مطابق پھانسی سے قبل عبادت بھی کرسکے ۔