جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد،افواہوں کا خاتمہ،بلال بھٹو زرداری نے اعلان کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہو رہا عام انتخابات کے اعلان کے بعد انتخابی اتحاد کے بارے فیصلے ہوں گے ‘پنجاب میں (ن) لیگ کے غیر جمہو ری رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘پوری قوم پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ پانامہ ایک انٹر نیشنل کر پشن سیکنڈل ہے ‘پنجاب میں ہماری سیاسی سر گر میوں میں

رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ڈاکٹر فر دو س عاشق اعوان کو بھی جلسہ کر نے کی اجازت نہیں دی گئی ‘بھارت سمیت کسی ملک کو پاکستان میں جاسوسی کے اجازت نہیں ہو نی چاہیے ‘بھارت کشمیر کو قتل عام کر کے بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے ‘(ن) لیگ ہمیں پنجاب میں برداشت نہیں کر یگی مگر ہم پنجاب میں ہر جگہ جلسے جلوس کر یں گے ۔سوموار کے روز میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ پر صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جاسوس کو سزائے موت پاکستان کی فوجی عدالتوں کا فیصلہ ہے اور بھارت سمیت کسی کو بھی پاکستان میں جاسوسی کی اجازت نہیں ہو نی چاہیے لیکن عام لوگوں کو سزائے موت کے حوالے میرا موقف ہے کہ سزائے موت کا قانون نہیں ہونا چاہیے لیکن بھارتی جاسوس کا معاملہ بالکل اس سے مختلف ہے وہ جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گر فتار ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاسی سر گر میوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے مگر ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت (ن) لیگ کے غیر جمہو ری رویہ کو برداشت نہیں کر یں گے بلکہ حکومت کی تمام رکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ملک میں بجلی کی بدترین

لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکا ہی ہے اور ملک میں آج بھی بدترین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں ہو رہا اور جہاں تک عام انتخابات کیلئے کسی اتحاد کا تعلق ہے تواس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر ہی کیاجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں صرف شر یف خاندان ہی نہیں پورے پاکستان کا ٹرائل ہو ا ہے اور ہم بھی پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے دنیا کوبتانا ہے کہ جب انٹر نیشنل کر پشن کا سکینڈ ل آیا تو پھر اس کا کیا فیصلہ ہوا جب ان سے سوال کیا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے تو اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہی تو (ن) لیگ والوں کا کمال ہے لیکن پانامہ کر پشن سکینڈل ایک انٹر نیشنل کر پشن سیکنڈل ہے اور کر پشن کر نیوالوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…