جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا میں ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والے 2 مردوں کو 100بیت مارنے کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کی شرعی عدالت نے ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والے2 مردوں کو ایک ایک سو بیت مارنے کا حکم دیا ہے۔ شرعی پولیس کے ترجمان مارزوکی
کے مطابق ان ہم جنس پرست مردوں کو شرعی امور کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ارکان نے ایک ہوسٹل کے کمرے سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے مردوں میں سے ایک کی عمر اکیس جب کہ دوسرا تیئیس سال کا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہم جنسی پرستی کے مرتکب افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔