اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فیصلے کو سراہتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے
سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ ٹویٹس نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چند افراد نے کلبھوشن کی سزائے موت فیصلے کی مخالفت کی تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی طبیعت صاف کر دی اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے دم دبا کر بھاگ نکلے۔ٹویٹر صارفین نے تو کلبھوشن کی پھانسی براہ راست نشر کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔ایک ٹویٹر صارف کا کہنا ہے کہ ’’کلبھوشن کی پھانسی براہ راست نشر ہونی چاہئے تاکہ ہمارے دشمنوں کو یہ پتہ چل جائے کہ جاسوسی کا انجام کیاہوتا ہے۔ایک اور صارف نے نہایت دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”بھائی کہا بھی ہے، بالی ووڈ کی فلم سمجھ کر مت آیا کرو پاکستان میں۔“جبکہ ایک ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”بھارت۔۔۔! کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کی صورت میں ملنے والا پیغام بہت واضح اور صاف ہے کہ یہ 1971ءنہیں ۔“ایک اور صارف کہتا ہے کہ ”جہنم میں آرام کرو کلبھوشن۔“جبکہ ایک ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ”بھارت۔۔۔! کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کی صورت میں ملنے والا پیغام بہت واضح اور صاف ہے کہ یہ 1971ءنہیں ۔“ایک اور صارف کہتا ہے کہ ”جہنم میں آرام کرو کلبھوشن۔