اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ طاقت کا گھمنڈ ،غریب عوام بھلا کس کھاتے ؟ ‘‘

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے اپنے محافظوں کیساتھ ملکر الائیڈ ہسپتال کے4گارڈز کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر ڈالا جبکہ رانا شعیب ادریس کھریریانوالا پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکے ساتھیوں کو چھڑا چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کے لئے پہنچے تو وہاں پر موجود چار گارڈ نے ان کو مسلح محافظوں کیساتھ روکنے کی کوشش کی

جس پر رانا شعیب ادریس طیش میں آگئے اور ہسپتال کے گارڈ پر محافظوں سمیت تھپڑوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں ہسپتال کے چار گارڈز شدید زخمی ہو گئے ہسپتال انتظامیہ نے لیگی ایم پی اے کیخلاف پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرادی ہے ۔اس حوالے سے جب رانا شعیب ادریس سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ہسپتال کے گارڈز پر حملہ نہیں کیا بلکہ گارڈز نے بدتمیزی کرتے ہوئے میرے محافظوں کو روکا اور انہیں یرغمال بنانے کی کوشش کی جس پر گاڑی میں موجود مسلح گارڈز نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ رانا شعیب ادریس صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ دست راست ہیں اور شعیب ادریس نے گزشتہ سال کھریریا نوالا پولیس سٹیشن پر حملہ کرکے پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اپنے اشتہاری ملزمان کو چھڑا کر لے گئے تھے جس پر فیصل آباد کے عوام نے شدید احتجاج کیا تھا جس میں پولیس کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ لیگی ایم پی اے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔پولیس نے

دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے لیگی ایم پی اے کو گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں رانا ثناء اللہ اور صوبائی حکومت سمیت متعدد ممبران صوبائی اسمبلی کے دباؤ پر پولیس نے مقدمے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ایم پی اے شعیب ادریس کو بری کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…