ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کیا کہہ دیا؟

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ستر برس سے لوگ باریاں لے رہے ہیں مگر آج بھی عوام کی حالت نہیں بدلی، نواز شریف کو صادق اور امین نہیں کہا جاسکتا، اسلامی اتحاد میں راحیل شریف کی تعیناتی بہت حساس معاملہ ہے،کراچی کے حالات سے گماں ہوتا ہے کہ یہاں حکومت

نام کی کوئی چیز نہیں،آصف زرداری جانتے ہیں کہ ان کے قریبی ساتھی کیوں غائب ہو رہے ہیں،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ستر برس سے لوگ باریاں لے رہے ہیں مگر عوام کی حالت بدلنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ باریاں لینے والوں سے جان چھڑائی جائے، پاناما کیس میں اتنا مواد سامنے آچکا کہ نواز شریف کو صادق اور امین نہیں کہا جاسکتا۔کراچی کے حالات سے گماں ہوتا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔عوام آئندہ انتخابات میں راہزنوں سے جان چھڑائے۔افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی آدمی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کیا جاتا آصف زرداری کو معلوم ہے کہ ان کے قریبی دوست کیوں غائب ہورہے ہیں ۔راحیل شریف کی بطور سربراہ اسلامی عسکری اتحاد تعیناتی پر سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تعیناتی بہت حساس معاملہ ہے اس تعیناتی سے ملکی حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ہم نائن الیون کے نتائج ابھی تک بھگت رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…