منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پاکستان آنے پر میں نے کیا محسوس کیا ؟ امام کعبہ کا ایسا بیان کہ پاکستانی خوشی سے پھولیں نہ سمائیں

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے کہا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف دہشتگردی کی صورتحال کو سمجھتے ہیں اس لئے ان کا کردار اہم ہے اور وہ مسلم دنیا میں امن لائیں گے،آرمی افسر ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی جگہ کام کرسکتا ہے اور راحیل شریف کا فوجی اتحاد کا سربراہ بننا پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں امام کعبہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بڑی بہادری اور تیزی سے دہشت گردی پر قابو پایا ہے جس کا کریڈٹ جنرل (ر)راحیل شریف، پاک فوج، عوام اور حکومت کو جاتا ہے۔ پاکستان میں امن ہوگیا ہے اور میں پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو اقدامات پاکستان نے کئے وہ سب ضروری تھے، پاکستان اور سعودی عرب نے دہشتگردی کا سب سے زیادہ سامنا کیا۔امام کعبہ نے بتایا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اسلام کا پیغام اخوت اور محبت ہے، اتحاد سے قومیں آگے جاتی ہیں، اختلافات معاشرے کو تباہ کرتے ہیں،امت مسلمہ کو اکٹھا ہونا چاہیے اور یہی سوچ لے کر آیا ہوں۔امام کعبہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد ایک یا دو ملکوں کا نہیں بلکہ اسلامی اتحاد 38 ملکوں کا ہے، یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے، مسلم ممالک میں امن سے پوری دنیا میں امن قائم ہوگا۔امام کعبہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…