بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت سے2پاکستانی بہنوں اور کم عمر بچی بارے دس سال بعد بڑی خبر آگئی

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں 2پاکستانی بہنوں اور 10 سالہ بچی کو ڈرگ اسمگلنگ کے جرم میں 10 سال قید کاٹنے کے باوجود عدالتی حکم کے مطابق 4 لاکھ روپے کا جرمانہ، ایک این جی او کی جانب سے ادا کیے جانے کے بعد بھارتی حکام نے رہا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والی ممتاز اور ان کی بہن اپنی والدہ کے ساتھ اپنے

رشتہ دراوں سے ملنے کے لیے اترپردیش جارہی تھیں کہ انھیں عطاری پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب ان کے خاندان نے برآمد ہونے والی منشیات سے کسی تعلق سے انکار کیا تھا لیکن وہ عدالت میں خود کو معصوم ثابت نہ کرسکے جس پر انھیں 10 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ عدالت کے احکامات کے بعد ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ کے ہاں جیل میں ہی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام حنا رکھا تھا’۔بھارتی جیل میں قید دونوں خواتین نے نومبر 2016 میں اپنی سزا پوری کی تھی لیکن 4 لاکھ کی عدم ادائیگی پر انھیں جیل میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بٹالہ کی ایک این جی او، سربت دا بھالا کی مداخلت سے ان کی رہائی ممکن ہوئی جس نے ان کی جانب سے جرمانہ ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔اطلاعات کے مطابق دس سالہ حنا بہت جلد پاکستان میں اپنے گھر آئیں گی جس کو انھوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں

ہے۔رہائی پانے والی دونوں خواتین اور بچی اب اپنے آبائی شہر گجرانوالہ واپسی کے لیے سفری دستاویزات کا انتظار کررہی ہیں۔وکیل نوجوت کور چھبا کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اپنی رہائی پر خوش ہیں اور ان کے کیس میں مدد کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…