ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

جاوید ہاشمی نے اہم حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال عالمی جنگ کا شاخسانہ ہے ،شام میں جنگ بندی ہونی چائیے،پہلے ہی کہا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلیں گی ،پاناماکیس کا جو بھی فیصلہ ہو،سیاسی جماعتوں کو اسے ہرصورت قبول کرنا پڑے گا،

خبررساں ادارے آئی این پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ شام کی صورتحال دنیا کو عالمی جنگ کی طرف لے جارہی ہے ،شام میں کروزمیزائلوں اورکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا ہوگا،شام پر امریکی حملے کے اثرات عالم اسلام کی وحدت کیلئے خطرناک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہے چکا ہوں کہ ٹرمپ کے آنے سے امریکی معیشت تباہی کی طرف جائے گی۔پاناما کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا ،سیاسی جماعتوں کو حرف بہ حرف اس فیصلے کو قبول کرنا ہوگا ،یہی ملک وقوم کے مفاد میں بہترہوگا۔قبل ازیں این اے 149چوک کمہارانوالہ میں شہاب پراپرٹی مارکیٹنگ کے آفس کی افتتاحی تقریب میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں،مسلم لیگی کارکنان نے مجھے ہمیشہ بہت محبت دی ہے جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنان نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ،آمریت کے دور میں دی جانے والی لیگی کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے 149میں میرا حلقہ ہے،مجھے این اے 149سے الیکشن لڑنے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔تقریب کے دوران جاویدہاشمی لیگی کارکنوں میں گھل مل گئے ،مقامی لیگی رہنما اور کارکنان جاویدہاشمی کے ساتھ تصاویر بناتے رہے۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما شہاب خان،نوید نظام،سابق ایم پی اے میاں عامرسعید انصاری ،ملک عاشق شجرا،شیخ ندیم اکبر،عبدالرحمن فری،چوہدری آصف انصاری،نویدگڈو،عمران لیاقت ودیگر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…