منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’پانامہ کیس فیصلہ ‘‘ سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیا چل رہا ہے ؟ اہم خبر آگئی

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹرم جاری، اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر بنچ سمیت 6 جبکہ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایک بینچ تشکیل دیدیا گیا ، پانامہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت کرنےوالا بنچ کاز لسٹ میں شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب

نثار نے (آج) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر بنچ سمیت 6بنچز تشکیل دیدئیے جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم ابھی تک پانامہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ دوبارہ تشکیل نہیں پا سکا جو کہ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ لارجر بنچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید ‘ جسٹس مقبول باقر ‘ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔ لارجر بنچ لاہور میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے دسے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ دیگر بنچوں میں بنچ نمبر ایک چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب ‘ بنچ نمبر دو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد کھوسہ اور جسٹس منظور ملک ‘ بنچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر ، جسٹس مظہر عالم میں خیل، بنچ نمبر4 جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن، بینچ نمبر 5جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے، جبکہ جسٹس گلزار احمد خان کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…