جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

گھروں میں کام کرکے آئی ٹی ماہرین میں سر فہرست آنے والی کمسن پاکستانی طاہرہ اب کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ جان کر داد دیں گے ‎

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں خواتین کے تحفظ اور مقامی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کے سافٹ وئیرز تیار کرنے والی 17 سالہ طاہرہ محمد کالڑکیوں کو تعلیم کے سلسلے درپیش مسائل پر گیم بنانے کے ارادہ کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ محمد کا کہنا تھا وہ لڑکیوں کو تعلیم کے سلسلے میں درپیش مسائل پر رہنمائی کیلئے ایک گیم بنانان چاہتی ہیں،

انہوں سوات کی بچیوںکیلئے ایک سافٹ وئیر کوڈنگ اسکول تعمیر کرنےکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین آگے آئیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ آج کے جدید دورمیں آئی ٹی کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے لہٰذا وہ خواتین کی اس شعبے میں رہنمائی کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی لڑکیاں آئی ٹی میں کافی آگے بڑھ رہی ہیں، لیکن سوات میں وسائل کی کمی کے باعث یہاں کی لڑکیاں اس فیلڈ میں بہت پیچھے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ سوات کی لڑکیاں بھی اس فیلڈ میں آگے آئیں اور اسے بطور پیشہ اختیار کریں۔طاہرہ کے مطابق سوات کی لڑکیوں کیلئے کچھ کرنے کا ارادہ انہیں اپنی والدہ کو دیکھ کر حاصل ہوا، وہ سمجھتی ہیں کہ اگر ان کی والدہ آج تعلیم یافتہ ہوتیں تو انہیں کسی کے گھر جاکر کام نہیں کرنا پڑتا اور یہی وہ سوچ ہے جس سے میں سوات کی لڑکیوں کا مستقبل بنانا چاہتی ہوں تاکہ وہ ان حالات سے نہ گزریں جوکہ میں اور میری ماں نے دیکھے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر ہ محمد کو ٹیکنالوجی کے ادارے ٹیک جوس کی جانب سے شائع کردہ 25 سال سے کم عمر انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین اور سماجی خدمات سر انجام دینے والے 25 نوجوانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔طاہر محمد ابھی کم عمر ہی تھیں کہ ان کے والد انتقال کر گئے ،

ان کی والدہ نے نہایت کسم پرسی کی حالت میں طاہرہ کی پرورش کی ۔ وہ لوگوں کے گھروں میں ملازمت کرکے اپنا اور طاہرہ کا پیٹ پالتی تھیں،اسی دوران ایک فرشتہ صفت مالک مکان نے طاہرہ کی تعلیم سے لگن کو دیکھتے ہوئے ان کے تعلیمی اخراجات کا بیڑا اپنا سر اٹھایا اور طاہرہ نے محنت اور لگن سے جلد ہی ثابت کر دیا کہ وہ ایک محنتی اور ذہین لڑکی ہیں۔طاہرہ اس وقت 12ویں جماعت کی طالبہ ہیں اور مستقبل میں سوات کی ہی یونیورسٹی سے اپنے تعلیمی کیرئیر کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…