پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میرے یہاں آنے کی اصل وجہ کیا ہے ؟ ‘‘

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے کہا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف دہشتگردی کی صورتحال کو سمجھتے ہیں اس لئے ان کا کردار اہم ہے اور وہ مسلم دنیا میں امن لائیں گے،آرمی افسر ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی جگہ کام کرسکتا ہے اور راحیل شریف کا فوجی اتحاد کا سربراہ بننا پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔

امام کعبہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بڑی بہادری اور تیزی سے دہشت گردی پر قابو پایا ہے جس کا کریڈٹ جنرل (ر)راحیل شریف، پاک فوج، عوام اور حکومت کو جاتا ہے۔ پاکستان میں امن ہوگیا ہے اور میں پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو اقدامات پاکستان نے کئے وہ سب ضروری تھے، پاکستان اور سعودی عرب نے دہشتگردی کا سب سے زیادہ سامنا کیا۔امام کعبہ نے بتایا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اسلام کا پیغام اخوت اور محبت ہے، اتحاد سے قومیں آگے جاتی ہیں، اختلافات معاشرے کو تباہ کرتے ہیں،امت مسلمہ کو اکٹھا ہونا چاہیے اور یہی سوچ لے کر آیا ہوں۔امام کعبہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد ایک یا دو ملکوں کا نہیں بلکہ اسلامی اتحاد 38 ملکوں کا ہے، یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے، مسلم ممالک میں امن سے پوری دنیا میں امن قائم ہوگا۔امام کعبہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…