اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ میں جے یو آئی ف کے عالمی اجتماع میں لاکھوں افراد نماز ظہر امام کعبہ کی امامت میں پڑھیں گے، امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب مغرب کی نماز لاہور کی بادشاہی مسجد میں پڑھائیں گے،گزشتہ روز امام کعبہ نے صدر ممنون حسین،وزیراعظم نواز شریف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات بھی کی ۔
فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت کے بعد خطاب میں انکا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں اکھاڑنا اور ایک دوسرے کاحریف بنانا چاہتا ہے لیکن وہ امن و سلامتی پھیلانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔دونوں ممالک میں منصوبے کے تحت دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم نے امام کعبہ اور وفد کی پاکستان آمد کو برکت کا باعث قرار دیا۔ امام کعبہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی سے بھی ملاقات کی اور نماز عصر کی امامت کرائی ۔