اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نےکہاہےکہ پاناماکیس کےفیصلےپر اپیل نہیں کریں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کاکہناتھاکہ افغان سفیر سے ملاقات کےبعد آرمی چیف جنرل باجوہ ملاقات کی۔ انھوں نے بتایاکہ آرمی چیف سےصوبائی مسائل اور فاٹاکےامور پربات ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس کے فیصلے کوتسلیم کریں گے۔اس فیصلے کےبعد
پوری تیاری اگلے عام انتخابات کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ والےاندھیرےمیں جرنیلوں سےملتےرہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی میں امن وامان سے متعلق گورنرسندھ کے بیان پرعمران خان نےکہاکہ جنرل راحیل شریف سےمتعلق گورنرسندھ کابیان شرمناک ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدراوروزیراعظم نوازشریف نے بھی پانامالیکس کے مقدمے کافیصلہ حق یامخالف میںآنے کی صورت میں اپیل نہ کرنے کافیصلہ کیاہے